 
                                                                              آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد،لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
جبکہ مالا کنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈیوژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 8 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔
گزشتہ روز راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، مالاکنڈ، مکران ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والی بارش نے کراچی کا نظام درہم برہم کردیا تھا ، اکثر علاقوں کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی تھیں جبکہ دوہفتے کے دوران کے الیکٹرک کی نااہلی اورغفلت سے 33 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 