آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطا بق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ جنوب مشرقی سندھ میں موجود ہے اور کراچی میں آج رات سے اپنے اثرات گرج چمک کے ساتھ ہلکی معتدل بارش کی صورت میں دکھا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نیا سسٹم پہلے سے کمزور ہے جس کہ باعث کراچی میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کراچی کے ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق مون سون سسٹم آج رات کراچی پہنچ سکتا ہے، سسٹم پچھلے سسٹمز کے مقابلے میں کمزور ہے۔
سکھر، لاڑکانہ،میرپور خاص، ٹھٹھہ، شہید بینظیرآباد اور حیدرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، قلات ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے، جبکہ جمعرات کے روز وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں 10 سے 15ملی میٹر تک بارش برسا سکتا ہے، جبکہ جمعہ کی دوپہر تک سسٹم شہر سے نکل جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
