
وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی ہدایت پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کردیا گیا جو کہ وزیراعلی کو بارش سے متعلق آگاہ کر ے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مہوش قلبانی، ڈپٹی سیکریٹری سی ایم سیکریٹریٹ رین ایمرجنسی سیل کی فوکل پرسن ہوں گی۔
ترجمان کے مطابق فوکل پرسن انتظامی محکموں، پی ڈی ایم اے، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ رابطے میں رہیں گی۔
مراد علی شاہ کو،رین ایمر جنسی سیل کے ذریعے کرا چی کے مختلف علا قوں کی با رش کے دوران اور بعد کی صورتحال سے مسلسل آگاہ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پانی کی نکاسی کے پمپ کارساز، ناتھا خان برج، ایئرپورٹ جانے والی روڈ، اسٹار گیٹ، یوسف گوٹھ ویسٹ سے پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے۔
کراچی اور ٹھٹھہ سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جاری ہیں۔ دو روز تک لگاتار طوفانی بارشوں کی وجہ سے کراچی، حیدر آباد اور ٹھٹھہ میں اربن فلڈ کا بھی خطرہ ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی ناموافق صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے 10 اور 11 اگست کے لئے اپنی بعض پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News