Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

Now Reading:

ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان
weather update

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے لیکن دوسری طرف کراچی میں بادل نہیں برسیں گے۔

تفصیلات کے مطا بق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے جبکہ پشاور، مردان، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بھی باران رحمت کا امکان ہے۔

ادھر ملک میں حالیہ بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے، دریائے راوی اور چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے سندھ اور کابل میں بھی پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے۔

نارووال میں جسٹر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 11 ہزار سے بڑھ کر 51 ہزار کیوسک ہو گیا ہے، لاہور کے قریب شاہدرہ میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے قریبی آبادیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

سیالکوٹ کے قریب دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد 1 لاکھ 24 ہزار 913 اور اخراج 102513 کیوسک ہے۔

Advertisement

جموں توی میں پانی کی آمد 11465 کیوسک اور مناور توی میں پانچ ہزار ایک سو اکہتر کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں سے 67 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، دریائے سندھ میں بھی پانی کی سطح بلند ہے۔

گڈو کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 68 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ خان پور کی نہر میں بستی پہوڑاں کے قریب 20 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے فصلیں زیر آب آ گئیں اور پانی قبرستان میں بھی داخل ہو گیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش؛ موسم خوشگوار
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ایک بار پھر شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر