
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے جبکہ مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی جارہی ہے۔
محکمہ مو سمیات کے مطا بق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، بلوچستان میں کہیں گرمی کی شدت پہلے سے کم ہے تو کہیں موسم کچھ بہتر ہوگیا ہے، پنجاب میں حبس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔
اسلام آباد میں صبح سویرے تیز بارش، موسم خوشگوار ہوگیا ، جبکہ صوابی شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر میں نکیال کے مقام پر بارش کے بعد دھند نے حسین وادیوں کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا ہے جس سے وادی کا منظر مزید خوبصورت ہوگیا ہے، جبکہ باغ آزاد کشمیر میں بھی بارش اور ٹھنڈی ہوائوں سے موسم انتہائی خوشگوار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News