Advertisement
Advertisement
Advertisement

طوفانی بارشوں کاخدشہ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

Now Reading:

طوفانی بارشوں کاخدشہ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
Emergency in Hospital

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر اسپتالوں میں جمعہ تا پیر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے خدشہ کے پیش نظر محکمہ صحت نے اسپتالوں میں جمعہ سے پیر تک ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، محکمہ صحت نے ضلعی سطح پر کنٹرول روم بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اسپتالوں کو زیادہ سے زیادہ ادویات رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباو ٔمغرب کی جانب جاسکتا ہے، 8اگست تک ہوا کا کم دباو ٔ راجھستان پہنچنے کا امکان ہے، یہ کم دباو ٔسندھ سمیت کراچی میں 9 سے 11اگست کے دوران بڑے پیمانے پر تیز بارش کا باعث بنے سکتا ہے۔

9 اگست کی شام یا رات سندھ میں بارش متوقع ہے جبکہ کراچی میں 10اور 11 اگست کو تیز بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ مون سون سسٹم پچھلے سسٹم کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے،سسٹم کے سندھ داخل ہونے سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جن کی رفتار 72 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

Advertisement

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق خلیج بنگال میں لو پریشرایریا بن رہا ہے، ہوا کا کم دباؤ 8 اگست کو بھارتی ریاست راجستھان پہنچے گا جو بعدازاں سندھ  کے مختلف اضلاع اور کراچی میں پہنچے گا جس کے باعث  9 اور 11 اگست کے درمیان کراچی میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو پیر 12 اگست تک جاری رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی، میرپورخاص، ٹھٹھہ، شہید بے نظیرآباد، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جب کہ بلوچستان کے اضلاع ژوب،قلات،نصیرآباد،مکران میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے، تیز بارشوں کی وجہ سے شہر میں نچلے درجے کے سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، لہذاٰ متعلقہ ادارے بارش سے نمٹنے کے انتظامات کو ممکن بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر