Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

Now Reading:

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش
Rain in different areas of Karachi

کراچی میں ایک بار پھر میں تیز ہوائوں کے ساتھ  بارشوں کا سلسلہ گرج چمک کے ساتھ جاری ہے۔

 .چار روز سے جاری گرمی زور ایک جھٹکے میں ٹوٹ گیا۔ بادلوں کو برستا دیکھ کر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

محکمہ موسمیات نے 25 اور 26 ستمبر کو بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ ناظم آباد،  گلشن اقبال،  صدر ، ملیر ، اورنگی ، سرجانی ٹاون،  لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش جاری ہے۔

 ۔ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے ۔ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 8۔37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اس وقت شہر کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

واضح  رہے کہ محکمہ موسمیات کی جان سے آج بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ آج  کراچی کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور کہیں کل کی طرح آندھی آسکتی ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کاکم دباو سمندری طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے، کل صبح تک یہ اومان کے مغربی ساحل پر اثرانداز ہوسکتا ہے،کراچی میں گرمی کی شدت میں ہیٹ ویو جیسی نہیں رہے گی لیکن موسم گرم ہی رہے گا جبکہ مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور کہیں کل کی طرح آندھی آسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مشرقی حصے میں بارش کا امکان زیادہ ہے جبکہ بھارتی گجرات میں ایک اور ہوا کا کم دباؤ بن رہا ہے جس کے باعث 26ستمبر سے بارشوں ایک سلسلہ شروع ہوسکتا ہے ،جس کے باعث تین سے چار روز کے دوران کہیں تیز اور کہیں معتدل بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور خشک ہے، کم سے کم درجہ حرارت19 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈکیاگیا ہے جبکہ بلوچستان کے دیگر بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور خشک ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق زیارت میں 10،قلات میں 13،ژوب میں18 ،خضدار میں21،گوادر میں 24 اورلسبیلہ میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے۔

وا ضح رہے صوبے کے گرم علاقوں میں گرمی کی صورت حال برقرار ہے،گزشتہ دن سبی ، تربت میں 43 ،لسبیلہ اور نوکنڈی میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں مطلع خشک ، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ دن شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ،کراچی میں گرم موسم اور چلچلاتی دھوپ سارا دن لوگوں کا امتحان لیتی رہی، حبس نے شہریوں کا برا حال کیے رکھا لیکن شام ہوتے ہی مختلف علاقوں میں کالے بادل چھاگئےگلشن،ملیر، سرجانی، کارساز اور شاہراہ فیصل پر تیز ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Advertisement

گلشن حدید، سعدی ٹاؤن، جوہر، صدر، پی آئی بی، جیل چورنگی، سبزی منڈی، بحریہ ٹاؤن، ناظم آباد اور ایئرپورٹ کے اطراف بھی بادل جم کر برسے اور مو سم خوشگوار ہو گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر