
بحیرہ عرب میں ہواکاکم دباو سمندری طوفان “ہیکا” میں تبدیل ہوگیا جوکراچی کے جنوب مغرب میں 510 کلومیٹرکی دوری پرہے۔ پاکستان کی ساحلی پٹی ہیکاکے خطرات سےدورہیں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہرقائد میں ہیٹ ویو کی وجہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ’ہیکا‘ ہےجو25 ستمبر کو عمان کی ساحلی پٹی سےٹکرائے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازنے بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کےپیش نظرشہریوں کوآگاہ کرتےہوئے کہا کہ ہیکا سے پاکستان کی ساحلی پٹی کوکوئی نقصان نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان ہیکاکراچی کےجنوب مغرب میں 510 کلومیٹرکی دوری پر موجود ہے جوعمان کی جانب بڑھ رہاہے۔ تاہم پاکستان طوفان کےخطرات سے مکمل طور پر محفوظ ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازنےکراچی میں سمندری ہوائوں کی واپسی سے متعلق مطلع کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں دو دن بعدسمندری ہوائیں واپس بحال ہونے کاامکان ہے۔آج بھی سمندری ہوائیں شہر میں معطل ہیں جبکہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ 25 ستمبر سے بدستورشہرکادرجہ حرارت کم ہوگاجبکہ کراچی میں 25 اور26 ستمبر کوہلکی بارش کے ساتھ آندھی چلنے کاامکان ظاہرکیا جارہاہے۔
محمہ موسمیات کی جانب سے خصوصی طور پر ماہی گیروں کوگہرے سمندر میں جانے سے اجتناب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
واضح رہےکہ محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں منگل تک ہیٹ ویوکی پیشگوئی کی ہوئی ہےجبکہ حیدرآباداورسکھرمیں گرمی کی شدید لہربرقراررہےگی تاہم سمندری ہوائیں بحال ہونےکے بعد گرمی کی شدت میں واضح کمی ہوگی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ گرمی کی لہر برقراررہنے تک مطلع صاف ہونےاور سورج کی تپش براہ راست زمین پرپڑنےکے باعث حرارت شدت سے محسوس کی جائے گی۔ شدید گرمی کے پیش نظرحفاظتی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں شہریوں کوہلکےسوتی کپڑے پہنے اورہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئےپانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنےکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News