Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کےمختلف علاقوں میں بارش سےموسم خوشگوار

Now Reading:

کراچی کےمختلف علاقوں میں بارش سےموسم خوشگوار
karachi-rain

کراچی میں ایک بار پھر میں تیز ہوائوں کے ساتھ  بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،شہر کےمختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بارش سرجانی۔ نارتھ کراچی۔ ملیر،4 کےچورنگی ،باباموڑ، ناظم آباد،  گلشن اقبال،  صدر ، اورنگی ، سرجانی ٹاون،  لیاقت آباد سمیت گردونواح میں تیز بارش سےہر جانب جل تھل ہوگیا۔ بادلوں کو برستا دیکھ کر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں پیر تک بارشوں کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔شہر میں صبح سویرےدرجہ حرارت 27ڈگری ریکارڈ کیاگیاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔بارش سے پہلےدن میں حبس بڑھ گئی اور گرمی زیادہ محسوس کی گئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں  اس وقت 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ۔

واضح  رہے کہ محکمہ موسمیات کی جان سے آج بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ آج  کراچی کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور کہیں کل کی طرح آندھی آسکتی ہے۔

Advertisement

قبل ازیں شہر میں بارش سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے  چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کاکہناتھا کہ کراچی میں دوپہر کو بارش کا امکان ہے ۔

چیف میٹرولوجسٹ کاکہناتھا کہ کہ پچھلے4سے5 دنوں سے دیکھ رہے ہیں کہ دن میں دو سے تین بجے تک گرمی پڑتی ہے اور شہر میں شدید حبس ہوتا ہے جس کے بعد اچانک بارش ہوجاتی ہے۔

سردار سرفرازنے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ گجرات اور راجستان میں موجود ہے اور یہ سسٹم سندھ کے متعددعلاقوں تک پہنچ رہا ہے۔

چیف میٹرلوجسٹ کے مطابق راجستھان میں بننے والے ہوا کے کم دباو سےسمندری ہوائیں متاثر ہوگئی ہیں، ہوا کارخ تبدیل ہونے سے شہر میں حبس کی کیفیت ہے۔

سردار سرفراز کاکہناتھا کہ حبس کے باعث کنویکٹنک انرجی سسٹم کوملتی ہے جس کی وجہ سے بادل برستے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارش کا یہ سلسلہ 4بجے تک تھم جانے کاامکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ 23 ستمبر سےشروع ہونے والے اسپل کا آج آخری روز ہوگا تاہم اس کے بعد مزید بارش کا امکان نہیں۔

Advertisement

سردار سرفراز نے مزید کہاکہ  محکمہ موسمیات کی جانب سےچند دن پہلے ایڈوئزری جاری کی گئی تھی کہ سسٹم سندھ کی جانب آئے گا تاہم یہ راجستان محدود رہا اور اس سے آگے نہیں بڑھا، اگر ایسا ہوتا توزیادہ بارش ہوتی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے امکان ظاہرکیاگیا ہےکہ شہر قائد میں آئندہ روز اور پرسوں تک سمندری ہواوں کے رخ میں تبدیلی کاقوی امکان ہے جس کے بعدسمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی اور 6اکتوبر تک کراچی کا موسم خوشگوار رہے گا۔

محکمہ موسمیات نےمزید کہا ہے کہ 28 یا 29 ستمبر کے بعد سےکراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

واضح رہے کہ شہر میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش صدر میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پہلوان گوٹھ  میں 5.8 ملی میٹر، فیصل بیس 5، گلشن حدید6، ناظم آبادمیں 4، جناح ٹرمینل میں 3.4ملی میٹر، سرجانی ٹاون میں 2.8ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش؛ موسم خوشگوار
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر