Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر قائد میں 4 اور 5 اکتوبر کو ہلکی بارش کا امکان

Now Reading:

شہر قائد میں 4 اور 5 اکتوبر کو ہلکی بارش کا امکان
weather

کراچی میں 4 اور 5 اکتوبر کو ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل سے ملک میں مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے جس سے ملک کے شمالی حصوں سمیت کراچی میں 4 اور 5 اکتوبر کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم ملک کے شمالی حصوں سمیت سندھ مین با رش برسائے گا جبکہ اس کے علاوہ بلوچستان کے 80 فیصد علاقوں میں اچھی بارشیں متوقع ہیں، شہر قائد میں 4 اور 5 اکتوبر کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر کراچی میں مطلع ابر آلود اور تیز ہوائیں چل سکتی ہے، جبکہ 3 سے 6 اکتوبر کے دوران درجۂ حرارت بھی 32 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے مختلف حصوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، جنوب، مغربی بلوچستان کے اضلاع گودار، پنجگور ، پنجاب کے اضلاع سرگودھا، گجرات، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی اسلام آباد جبکہ خیبرپختونحوا کے اضلاع مانسہرہ، ایبٹ آباد ،پشاور، بنوں ، ڈی آئی خان میں بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش؛ موسم خوشگوار
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ایک بار پھر شروع
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر