Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگلے12گھنٹے ملک کےبیشترحصوں میں موسم خشک رہےگا،محکمہ موسمیات

Now Reading:

اگلے12گھنٹے ملک کےبیشترحصوں میں موسم خشک رہےگا،محکمہ موسمیات
weather

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اگلے 12گھنٹے کےدوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سےگلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ظاہر کیاگیاہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج وفاقی دارالحکومت میں درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا جبکہ لاہورمیں 21 ڈگری سینتی گریڈ،پشاورمیں 18،کراچی میں 26، کوئٹہ اورگلگت میں 11، مری میں 12اور مظفرآبادمیں 13 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیاہے۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہرکیاہے کہ بدھ کے روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم ملک کے شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹےکے دوران پنجاب، بالائی خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پیرکے روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم ہزارہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا نے گزشتہ روز پیشگوئی کی تھی کہ شہرقائد میں بارش کا کوئی امکان نہیں کیونکہ شہر میں بارش برسانے والاسسٹم رخصت ہوگیاہے۔

محمکہ موسمیات کی جانب سے شہر میں مزیدبارش نہ ہونے کہ پیشگوئی کرتےہوئے کہا گیا کہ بارش برسانے والا مغربی سسٹم کراچی سے رخصت ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی جبکہ راتیں ٹھنڈی اورخنکی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

شہر میں گزشتہ روزکم سے کم درجہ حرارت23 اعشاریہ 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ ذیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیاتھا۔

محکمہ موسمیات کاکہناتھاکہ شہر قائد میں شمال مشرق سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 57فیصد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر