
سعودی عرب میں ریت کے طوفان کے باعث محکمہ صحت نے ہیلتھ الرٹ جاری کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کو مٹی کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جس کی وجہ سے حد نگاہ میں انتہائی کمی ہوگئی ہے۔
عرب میڈیا کے ماطقب جدہ میں نظا م زندگی بری طرح سے متاثر ہوگیا ہےاور تدریسی و کاروباری سرگرمیاں بھی معمول سے انتہاہی کم ہیں۔
حکومت نے شہریوں کو کو متنبہ کرتے ہوئے کو احتیاطی تدابیر کا ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق کوئی بھی شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلے اور وہ سڑکوں پر لگے بل بورڈز سے دور رہیں۔
سعودی میٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان عبداللہ ابو زید نےکہا کہ مٹی کا طوفان موسمی تغیراتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آیا۔انہوں نے دمہ کے مریضوں اور سانس کی تکالیف کے شکار افراد کوگھروں سے نہ نکلنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالےسے کسی بھی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن پر فوری رابطہ کیا جائے۔
ترجمان میٹ نے طوفان کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
جدہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ نے ٹویٹر پر صحت کے پیغامات شائع کیے ، جس میں دھول کے خلاف حفاظتی اقدامات یعنیٰ نقاب پہننے ، دروازے مضبوطی سے بند کرنے اور بے نقاب ہونے سے بچنے جیسی ہدایات شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق طوفان کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم شدید دھول اور مٹی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں کم ہیں جو معیشت پر اثر انداز ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News