Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بارش،بجلی کی آنکھ مچو لی، مزید بادل برسنے کی پیش گوئی

Now Reading:

کراچی میں بارش،بجلی کی آنکھ مچو لی، مزید بادل برسنے کی پیش گوئی
Karachi--Weather

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے کئی علاقوں میں بتی گل ہو گئی ہے جبکہ شہر میں آج بھی بادل برسنے کی پیش گوئی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ دوپہر میں بارشں برسانے والا سسٹم غیر فعال ہوگا۔

کراچی میں بارش کی ایک بار پھر انٹری، مختلف علاقوں میں بادل خوب برسے۔ موسم تو سہانا ہو گیا لیکن نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔ بارش کی بوندیں برستے ہی شہر میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہونے والا رین سسٹم تاحال موجود ہے لیکن دوپہر میں بارش برسانے والا سسٹم غیر فعال ہوگا، جس کے باعث کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

کورنگی، ڈیفنس، ملیر، ماڈل کالونی، ایئرپورٹ، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں کے الیکٹر ک کے ناقص سسٹم کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Advertisement

آج دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ حیدرآباد، سکھر،بہاولپور،رحیم یارخان سمیت بلوچستان کےمختلف اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا اسپیل جاری ہے ، بہاولپور، رحیم یارخان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش؛ موسم خوشگوار
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ایک بار پھر شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر