Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمندری طوفان کی پیشن گوئی، متعلقہ محکموں میں ایمرجنسی نافذ

Now Reading:

سمندری طوفان کی پیشن گوئی، متعلقہ محکموں میں ایمرجنسی نافذ
waseem aktar

کراچی میں سمندری طوفان کی پیشن گوئی کے باعث میئرکراچی کی جانب سے متعلقہ محکموں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی نے کہا ہے کہ فائربریگیڈ،میونسپل سروسز،سٹی وارڈنز، ریسکیو اوراسپتالوں میں عملہ حاضر رہے اور ہاکس بے میں تعینات بلدیہ عظمی کا ریسکیو عملہ اور سٹی وارڈن شہریوں کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ کریں۔

مئیر کراچی وسیم اختر نے احتیاط کے طور پر شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سمندری طوفان کے پیش نظر شہری ہاکس بے جانے سے گریز کریں اور پہلے سے موجود شہری فوری ہاکس بے خالی کر دیں اور سمندر سے دور ہو جائیں۔

واٹراینڈ سیوریج بورڈ اور کےالیکٹرک کو بھی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

شہریوں کو شہری حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ہورڈنگز بورڈ کے نیچے کھڑے ہونے،  بارش ہونے کی صورت میں بجلی کے پولز سے دور رہنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ میونسپل سروسز کا عملہ پانی کی نکاسی کے لئے مشینری کے ساتھ تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں اور بارش میں بچوں کا خاص خیال رکھیں اور احتیاط برتیں کیونکہ بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
شہر قائد میں موسم تبدیل، دن میں گرمی، صبح و رات میں خنکی بڑھنے لگی
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر