Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حیدرآباد میں بارشیں، 14 افراد جان بحق

Now Reading:

حیدرآباد میں بارشیں، 14 افراد جان بحق
raining in hyderabad

حیدرآباد: تھرپارکر میں بارش کے دوران بجلی گرنے کے واقعات میں 14 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 6 خواتین سمیت14 افراد جان بحق ہوئے ہیں جبکہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر 10 افراد شدید زخمی ہو گئے، جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں مویشی بھی مر گئے اور مالی نقصان بھی ہوا ہے جبکہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ڈاہلی اور موکیار کے دیہات میں ہوئے ہیں۔

Advertisement

ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کا امکان

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر فراز ڈیرو کو تھر میں نقصانات کا تعین کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Advertisement

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تھرپارکر اور اچھڑو تھر میں بجلی گرنے سے ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کیا گیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے مقامی عہدیداران و کارکنان کو متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن امداد و تعاون کی ہدایت بھی کردی  ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بجلی گرنے کے نتیجے میں زخمی افراد کے بھتر علاج معالجے کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں اور کہا کہ قدرتی آفت کے متاثرہ خاندانوں کو مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ آج جنوبی پنجاب، سندھ، شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بدھ کی صبح ہلکے بادل چھائے رہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا جبکہ اسلام آباد کا درجہ حرارت طلوع آفتاب سے قبل 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 24 تک تک جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں 14 سے15 نومبر کے دوران بارش کا امکان ہے، اس سے متعلق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ملک میں براستہ ایران مغربی ہواؤں کا نیاسسٹم داخل ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ملک میں مغربی ہواؤں کانیاسسٹم داخل ہونے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا امکان ہے جس کے سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائیگا جبکہ درجہ حرارت رات کے اوقات میں 2 سے   3 ڈگری مزید گرے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شدید گرمی کے بعد طوفانی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
بارش کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے عوام کو خوشخبری سنادی
بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
گرمی سے تنگ کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
کراچی میں سورج کا راج برقرار، گرم اور خشک موسم سے شہری نڈھال
آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر