کراچی میں آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران سردی کی لہر آئے گی، جو ماہ دسمبر میں بھی جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا سردی کی لہر ماہ دسمبر تک جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم خشک رہے گا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوامیں نمی کا تناسب46 فیصد ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے شمالی علاقوں میں موسم سرد اور پنجاب کےمیدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں ہلکی دھند پڑنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند اضلاع میں آج گرج چمک ساتھ بارش اور برفباری کاامکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
