Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضائی آلو دگی ،لاہور میں سموگ زور پکڑنے لگا

Now Reading:

فضائی آلو دگی ،لاہور میں سموگ زور پکڑنے لگا
پنجاب

لاہورمیں سموگ زور پکڑنے لگا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور 279 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، سب سے زیادہ اے کیو آئی پنجاب اسمبلی کے اطراف میں 612 ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی دھند اور سموگ کے بادل چھائے رہے ہیں جبکہ گوجرانوالہ میں ائیر کوالٹی انڈیکس 444، فیصل آباد کا 494 اور ملتان میں 164 ریکارڈ کیا گیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر دھند اور سموگ کے باعث حد نگاہ 300 میٹر تک رہ گئی جبکہ آلو دہ سموگ اور دھند کی وجہ سے دوحہ اور دمام سے آنے والی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔

اس با رے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Advertisement

گوجرانوالہ اور گردو نو اح میں سموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ کئے جا سکے جبکہ گوجرانوالہ ضلع بھر میں دفعہ 144کے نفاذ کے با وجودما حو لیا تی آلو دگی میں کمی نہ آسکی۔

گوجرانوالہ ضلع بھر میں مضر صحت دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں،کارخانوں اور صنعتی یونٹس کیخلا ف کا روائی عمل میں نہ لا ئی جا سکی جبکہ ضلع بھر میں سموگ کے باعث مطلع ابر آلود ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق سموگ کے باعث شہری کھا نسی ،زکام اور گلے کے امراض میں مبتلا ہو نے لگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں سمندری ہوائیں معطل، حبس کی کیفیت برقرار، شام میں ہلکی بارش کا امکان
کراچی، بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، خلیج کیمبے کا سسٹم سائیکلون کی شکل اختیار کرنے کا خدشہ
شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع
شہر قائد میں ایک بار پھر بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
پنجاب میں سیلاب تاحال بے قابو، پاکپتن میں مزید درجنوں گھر دریا بُرد
شہر قائد میں سمندری ہوائیں بند، گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر