Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی،موسمِ سرما کا سرد ترین دن

Now Reading:

کراچی،موسمِ سرما کا سرد ترین دن
سردی

آج شہرقائد میں موسمِ سرما کا سرد ترین دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج رواں سال کا سب سے کم درجۂ حرارت 9 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سائبرین ہواوں کے سبب درجہ حرارت میں واضح کمی ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آج مطلع صاف جبکہ موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سردی میں اضافے کے ساتھ ہی شہریوں نے موسم سرما کے ملبوسات زیب تن کر لیے، بچوں، بوڑھوں، جوان، خواتین سب نے گرم لباس، اونی سوئٹرز، لیدر و کپڑے کی جیکٹس، مفلر، دستانے پہننا شروع کر دیئے۔

دھند ، ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر، مسافر سردی میں پریشان

Advertisement

دوسری جانب کراچی میں سردی کی شدت کی وجہ سے فرائی مچھلی، چکن کارن سوپ، یخنی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈرائی فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور اکثریت کی دسترس سے باہر ہونے کی وجہ سے شہری مونگ پھلی پر گزارہ کر رہے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجۂ حرارت 9.5 ڈگری سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بعض میدانی علاقوں میں درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا گیا ہے۔

شہرقائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Advertisement

خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں کہر پڑے گا جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی پڑے گی۔

بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد رہنے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر