کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سرد کردیا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں صبح درجہ حرارت11ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹے مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جا نب ملک بھر میں سردی کا راج ہے ، کراچی میں ٹھنڈی ہوا چلنے سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، آج صبح شہر کا درجہ حرارت11ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ، موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد اور حد نگاہ 5 کلومیٹرہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28ڈگری رہنےکاامکان ہے جبکہ آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم خشک جبکہ شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
