شہرقائد میں صبح کے وقت ہلکی دھند چھائی رہی، آج کراچی میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرد موسم کا اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا،شہر میں صبح کے وقت ہلکی دھند بھی چھائی رہی۔
ذرائع کے مطابق آج کراچی میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 6 ناٹیکل مائیل ہے اور ہوا کی رفتار میں تیزی متوقع ہے۔
دوسری جانب صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ذیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
