Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں سردی کی نئی لہر شروع ہوگئی

Now Reading:

کراچی میں سردی کی نئی لہر شروع ہوگئی

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ شب سے شروع ہونےوالا بارش کا سلسلہ آج بھی وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔ پنڈ دادن خان، بورے والا،منچن آباد اور خوشاب سے بھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پنجاب کےاضلاع راولپنڈی، چکوال، جہلم، گوجرنوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، ساہیوال اور بہاولنگر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں گزشتہ شب مسلسل بونداباندی کاسلسلہ جاری رہا اور منگل کے روز بھی وقفہ وقفہ سے بارش جاری رہے گی۔ بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ، قلات اور زیارت میں شدید سرد رہے گا۔

Advertisement

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کراچی میں سردی کی نئی لہر شروع ہوگئی ہے۔ سائبرین ہوائوں کے داخل ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج بالائی خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، چترال، دیر، مالاکنڈ اور سوات میں بارش جبکہ پہاڑوں علاقوں میں برفباری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں کل سے مطلع صاف ہو جائے گا تاہم آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارشیں جاری رہیں گی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، بالائی سندھ، شمالی بلوچستان، لسبیلہ، کالام اورڈی آئی خان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں کا درجہ حرات منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش؛ موسم خوشگوار
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ایک بار پھر شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر