Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش

Now Reading:

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش
سردی

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ 

 محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز(آج) بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر،اسلام آباد سمیت پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں سائبیریا کی ہوائیں چلنے والی ہیں 

Advertisement

ملک بھر میں شدید سردی اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے ، کراچی میں چلنے والی سردہواؤں سے شہری ٹھٹھرگئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

ملک بھرمیں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، کراچی میں سرد ہواؤں نے شہریوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کردیا ہے، ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔

بلوچستان کے پہاڑی علاقوں ،بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیراور میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

سوات کے سیاحتی مقام وادی کالام،مالم جبہ برف سے ڈھک گئے ہیں ، گلگت بلتستان میں برفباری نے ہرشے منجمدکردی۔

Advertisement

کشمیر ،بالائی خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے اضلاع میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ 

گزشتہ دن ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم شمال مغربی بلوچستان کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ جیکب آباد اوررحیم یار خان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بلوچستان: نوکنڈی ، دالبندین ،قلات ،کوئٹہ ، ژوب مین ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو ، استور منفی 13 ، گوپس 12 ، کالام منفی 11 ، بگروٹ منفی 09 ، پارا چنار منفی 08 ، ہنزہ منفی 06، گلگت، راولاکوٹ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ایک بار پھر شروع
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد
کراچی میں مزید کتنی بارش، سسٹم کمزور یا طاقتور؟ جانیے مکمل تفصیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر