
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب،اسلام آباداور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہا، تاہم مری 07، راولپنڈی(چکلالہ 04، شمس آباد 01)، کاکول 06، پاراچنار 03، راولاکوٹ 04 اورگڑھی دوپٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گی۔
گزشتہ روز ر یکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو،لاڑکانہ 47، بھکر،سبی اور جیکب آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News