Advertisement
Advertisement
Advertisement

کہیں رم جھم، کہیں دھوپ، بارش کے بعد موسم خوشگوار

Now Reading:

کہیں رم جھم، کہیں دھوپ، بارش کے بعد موسم خوشگوار

 پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں بارش کہیں رم جھم، لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 اسلام آباد میں بھی گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے تاہم سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے شہراقتدار میں آج بھی بارش برسنے کی نوید سنا رکھی ہے۔

پنڈی بھٹیاں، وزیر آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ آسمان سے پانی برسا، جہلم میں گھنگھور گھٹاؤں نے دن کو رات میں بدل دیا۔

Advertisement

ڈسکہ شہر، جلالپور بھٹیاں اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

میانوالی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

دینہ، صفدرآباد، فاروق آباد، بھکرمیں بھی گرج و چمک کے ساتھ تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا تاہم پوٹھو ہار، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
بھارتی میڈیا کا فالس فلیگ آپریشنز کا پرانا ہتھکنڈہ ایک بار پھر بے نقاب
وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کی کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سیکیورٹی فورسز نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا، 2 دہشت گرد ہلاک، کلیئرنس آپریشن جاری
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر