Advertisement
Advertisement
Advertisement

متوقع ہیٹ ویو اور سمندری طوفان، کراچی والوں کیلئے الرٹ جاری

Now Reading:

متوقع ہیٹ ویو اور سمندری طوفان، کراچی والوں کیلئے الرٹ جاری

کراچی میں متوقع ہیٹ ویو اور بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے معاملے  پر کے ایم سی کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے تمام ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کو سمندری طوفان کے باعث ہر طرح  کے حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

کے ایم سی کی جانب سے تمام سائن بورڈز  اور بل بورڈز کو فوری ہٹانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔کسی بھی جانی و مالی نقصانات سے بچنے  کے لیے تمام سائن بورڈز ہٹانے ہوں گے ، ناکامی کی صورت میں ہونے والے نقصانات کے ذمہ دار اشتہار ی بورڈز کے مالکان ہوں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا کہنا ہے کہ  متوقع ہیٹ ویو اور سمندری طوفان کی آمد کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ تمام اسپتالوں میں ڈاکٹر ز  اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہمہ وقت موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔

لئیق احمد کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ، ریسکیو یونٹ، سٹی وارڈنز، محکمہ باغات، اور میونسپل سروس میں بھی 20 مئی تک ایمرجنسی نافذ رہے گی۔

Advertisement

انہوں نے اپیل کی ہے کہ شہری ہیٹ ویو اور متوقع سمندری طوفان کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اگلے تین دنوں تک گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا ہے کہ  اگلے تین دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جبکہ  متوقع سمندری طوفان کے باعث تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا  بھی امکان ہے۔

لئیق احمد کا مزید کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث چھتیں اڑنے، سائن بورڈ گرنے اور کچی تعمیرات کے منہدم ہونے کے بھی امکانات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر