Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

Now Reading:

ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ایک بار پھر بارشوں کے نئے سلسلے  کی پیش گوئی کردی۔

محکہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 26 اپریل سے 28 اپریل تک موسلادھار بارش ہونے کے امکانات ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، بارش کا سلسلہ 26 سے 28 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات سے جاری ایڈوائزری کے مطابق 26 اور 27 اپریل کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں جبکہ نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب و دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبرپختونخوامیں بھی جمعرات سے کہیں ہلکی، کہیں تیزبارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ بالائی اور وسطی سندھ میں بھی گرد آلود ہواؤں، آندھی اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔

محکہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں طغیانی اور ملک کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سیاحوں کو 26 اور 27 اپریل کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور گندم کی کٹائی کے علاقوں میں کسانوں کو موسم پر گہری نظر رکھنے کا مشورہ بھی دے دیا گیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
کراچی میں موسم آج بھی گرم، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان
طوفانی بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری
کراچی میں آج پھر گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع
اگلے چار روز تک طوفانی بارشیں؛ کہاں کہاں بارش ہوگی؟
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر