
اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم و خشک اور میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا راج رہے گا جبکہ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ شام یا رات کے اوقات میں گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت زیادہ ہوگی جبکہ بعض مقامات پر تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
رات کے وقت بہاولنگر، ملتان، ساہیوال، پاکپتن، خانیوال اور ڈیرہ غازی خان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
بلوچستان کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کچھ علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا میں موسم مجموعی طور پر گرم اور خشک رہے گا، خاص طور پر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت زیادہ ہوگی، شام یا رات کے وقت کوہستان، بٹگرام، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور سمیت چند مقامات پر بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
اسی طرح مری، گلیات اور قریبی علاقوں میں بھی شام یا رات کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خصوصاً دوپہر کے اوقات میں دھوپ سے بچنے اور پانی کا استعمال بڑھانے کی تلقین کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News