Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

مدینہ منورہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

مدینہ منورہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

سعودی عرب کے شہر مدینہ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جان کی بازی ہار گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب عمرہ زائرین کی بس ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ رات تقریباً 1 بج کر 30 منٹ پر مفریحات کے قریب پیش آیا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق جاں بحق افراد میں 20 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں جبکہ باقی مرد حضرات تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق بس میں سوار تمام افراد بھارتی شہری اور عمرہ زائرین تھے جو مدینہ کی جانب سفر پر تھے، تاہم تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔