Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی مقابلہ اذان وحسن قرات،رجسٹریشن کا تاریخ ساز ریکارڈ قائم

Now Reading:

عالمی مقابلہ اذان وحسن قرات،رجسٹریشن کا تاریخ ساز ریکارڈ قائم

حسن تلاوت کا سب سے بڑا مقابلہ، سعودی عرب کے محکمہ تفریحات کی جانب سے  منعقد کردہ پروگرام میں حصہ لینے کیلئے امید واروں کی  رجسٹریشن کا عمل  تیزی  سے جاری ہے۔ اب تک پچاس ہزار سے زائد امیدوار فہرست شامل ہوچکے ہیں۔  مقابلے میں 162 ملکوں کے 13 ہزار امیدوار شریک ہوں گے۔

بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے اپنی نوعیت میں اس  منفرد مقابلے میں پوری  مسلم دنیا کے موذن اور قراء حضرات بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔رجسٹریشن کا عمل 22 جولائی تک جاری رہے گا۔

مذہبی رنگ و مزاج کے حامل اس خوبصورت پروگرام کامقصد  نہ صرف بھرپور روحانی تجربہ ،امت مسلمہ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی،دنیا کو اسلامی مساوات سے متعارف کرنا  ہےبلکہ پوری دنیا میں تلاوت کلام پاک کے کلچر کوعام بھی کرنا ہے کیونکہ قرآن پاک اپنے صوتی حسن، معنوی اور روحانی اثرات اور سامع پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے امتیازی خصوصیت رکھتا ہے۔

مقابلےکے مراحل پر نظر ڈالی جائے تو 22 مئی 2019 سے شروع ہونےوالا  درخواستوں کی وصولی کا عمل  22 جولائی  تک جاری رہے گا جس  کے بعد 23 جولائی سے 24 اگست تک امیدواروں کی نمائندگی اور انتخاب کا عمل ہوگا۔

برا ہ راست مقابلے کا آغاز 24 اگست سے 25 ستمبر تک ہوگا جبکہ25 ستمبر تا 25 اکتوبر تک   جیتنے والوں کا اعلان اوران میں  انعامات کی تقسیم ہوگی۔

Advertisement

تلاوت قرآن کریم کے مقابلے میں اول آنے والےقاری کو 50 لاکھ ریال  انعام کے طور پر پیش کئے جائیں گے۔دوسرے کو 20 لاکھ اور تیسرے کو 10 لاکھ ریال کی رقم جب کہ چوتھے نمبر پرآنے والے کو پانچ لاکھ ریال کی رقم بہ طور انعام دی جائےگی۔

 اذان کے مقابلے میں پہلے پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20 لاکھ ریال، دوسرے کو 10 لاکھ، تیسرے کو نصف 5 لاکھ  اور چوتھے درجے پرآنے والے موذن کو 2.5 لاکھ ریال کی رقم بہ طور انعام دی جائے گی۔

عالمی مقابلے میں حصہ لینے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے۔ دلچسپی رکھنے والے قراء حضرات https://quranathanawards.com پر اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر