Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی پاسداران انقلاب نےغیرملکی ٹینکرکوحراست میں لے لیا

Now Reading:

ایرانی پاسداران انقلاب نےغیرملکی ٹینکرکوحراست میں لے لیا

ایران کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ  پاسداران انقلاب کے گارڈز نےغیرملکی ٹینکرکوحراست میں لے لیا ہے ۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کےمطابق پاسداران انقلاب نے کاروائی کرتے ہوئےغیر ملکی جہاز کوعملے سمیت حراست میں لےلیا ہے ۔ جہاز کا عملہ 12 افراد پر مشتمل تھا جبکہ ایران نے الزام لگایا ہے کہ جہاز میں تیل اسمگل کیا جارہا تھا ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جہاز میںایرانی ا سمگلرز کی جانب سے غیر ملکی افراد کو تیل فروخت کیا جارہا تھا جبکہ آبنائے ہرمز پر ایران کی جانب سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جہاز کو قبضے میں لیا گیا ہے ۔

جبکہ ایران کی جانب سے اب تک جہاز اور عملے کی شناخت کا نہیں بتایا گیا ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل عرب امارات کی تیل کمپنی کا جہاز آبنائے ہرمز میں سفر کرتے ہوئے ایران کی سمندری حدود میں داخل ہو نے کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔

Advertisement

جس پر ایران کے وزیرخارجہ کے ترجمان نے بیان دیا تھا کہ آئل ٹینکر تکنیکی خرابی کے باعث ایران کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا تھا جس کی مدد کی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے مابین، چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والی نیوکلیر معاہدے کی وجہ سے کشیدگی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر