Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیری لیڈربرہان وانی شہیدکی تیسری برسی، حریت رہنماوں کی ہڑتال کی اپیل

Now Reading:

کشمیری لیڈربرہان وانی شہیدکی تیسری برسی، حریت رہنماوں کی ہڑتال کی اپیل

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان کشمیری لیڈربرہان وانی کی آج تیسری برسی عقیدت واحترم کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ برہان وانی کو آٹھ جولائی 2016 میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروانی کرکے شہید کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق برہان وانی کے تیسرے یوم شہادت کے موقع پرلائن آف کنٹرول کے دونوں جانب احتجاجی ریلیوں،مظاہروں اور جلسے جلوسوں کا انعقادکیا گیا ہے۔ شہید برہان وانی کی برسی یوم مزاحمت کے طور پرمنائی جارہی ہے۔

آزاد کشمیر کےدارالحکومت مظفرآباد کےبرہان وانی شہید چوک میں پاسبان حریت کے زیر اہتمام نوجوان شہید لیڈر کی یادگار پر کشمیری نوجوانوں کے اسکواڈ کی سلامی دی گئی۔ اس دوران مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں ریلی نکالی گئی اور آزادی کشمیر کیلئے نعرے بازی کی بھی گئی۔

پاسبان حریت کی جانب سے شہیدبرہان وانی کے یوم شہادت کی تقریب میں پاکستان اور آزادکشمیر کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ ریلی کے شرکا کا کہناتھا کہ جب تک بھارت کامقبوضہ کشمیرسے ناجائز قبضہ ختم نہیں کیا جاتا کشمیریوں کی مزاحمت جاری رہے گی۔ اس دوران مظاہرین کی جانب سے بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماوں کی جانب سےشہید برہان وانی کے یوم شہادت پر ہڑتال کااعلان کیا گیا ہے، بھارتی فوج کےغاضبانہ تسلط کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے سری نگر سمیت متعدد اضلاع میں مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلع بڈگام، کلگام اور اسلام آباد سمیت متعدداضلاع سے کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف جمع ہوں گے۔

Advertisement

آزادی کے متوالوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بزدل بھارتی فوجوں کی نفری بڑھا دی گئی اور مظاہرین کو روکنے کیلئےسری نگر سمیت متعدد اضلاع میں اہم شاہروں کو بند کردیا گیا۔ سری نگر اور اطراف کے اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر