
آزادی اورانسانی حقوق کے علمبردارعظیم سیاسی رہنما نیلسن منڈیلا کا 101 واں یوم پیدائش منایاجارہاہے۔
نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے نیلسن منڈیلا نے جیل کاٹی ، اپنوں سے دوری کا دکھ سہا، جلاوطنی بھی حصے میں آئی، لیکن رنگ اور نسل پرستی کیخلاف بھرپور آواز اٹھائی، سیاہ فاموں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ۔
نیلسن منڈیلا 18 جولائی سنہ 1918 کو پیدا ہوئے۔ یوم پیدائش منڈیلا ڈے کے طور پر منایاجارہا ہے۔
سنہ 1994 میں جنوبی افریقہ کے صدر منتخب ہوئے۔ ان کی طویل جدوجہد نے جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کا خاتمہ کیا۔
جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خاتمے ، جمہوری اقدارکو فروغ اور نئی زندگی بخشنے والی عظیم شخصیت نیلسن منڈیلا کا 95 سال کی عمر میں 5 دسمبر 2013 کو جوہانسبرگ میں انتقال ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News