
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے واشنگٹن میں برطانوی سفیر کم ڈارک سے کوئی رابطہ نہ کرنے کااعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں برطانوی سفیر کو نہیں جانتا مگر وہ امریکا میں نا پسندیدہ شخصیت ہیں۔ یہاں ان کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا،میرا ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو گا۔
یہ اعلان مذکورہ سفیرکی جانب سے لندن کوارسال کی گئی ای میلزکے اِفشا ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان ای میلز میں ٹرمپ کی حکومتی صلاحیتوں پر شکوک کا اظہارکیا گیا تھا۔
واضح رہے برطانوی سفیر نے لندن میں ذمے داران کو بھیجے گئے سرکاری ٹیلی گرامز میں امریکی صدر کو ’اہلیت سے محروم ‘کہا تھا۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کی حکومت نے واشگنٹن میں اپنے سفیر کے لیے مکمل سپورٹ کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News