امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرزلزلہ شناسی لوسی جونز کا کہنا تھا کہ جنوبی کیلی فورنیا میں آنے والا زلزلہ 20 سالہ تاریخ کا سب سے طاقتور زلزلہ تھاجس کی شدت لاس اینجلس سےلاس ویگاس تک محسوس کی گئی ۔ زلزلےکےاثرات قریبی ریاست نیواڈاتک محسوس کیےگئے۔
ماہرزلزلہ شناسی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل 16 اکتوبر 1999 میں 7.1 شدت کا زلزلہ کیلیفورنیا میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔
کیلیفورنیا میں 6.4 شدت کے زلزلے کا مرکز رجکریسٹ ٹاؤن کے نزدیک صحرائے موجاو تھا۔
زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جبکہ مزید آفٹر شاکس کی پیشگوئی کی گئی ہے جن کی شدت 5 بھی ہوسکتی ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق زلزلے میں کوئی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم زلزلے سے6ہزارسےزائدافرادبجلی سےمحروم ہوگئےاور رجکریسٹ کے متعدد علاقوں میں پانی کی پائپ لائنیں پھٹ گئیں،بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں تودےگرنےسےسڑکوں پرٹریفک متاثرہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
