
ترکی کے زیر کنڑول شامی علاقے میں بم دھماکہ 8 افراد جاں بحق جبکہ 35 سے ذائد افراد زخمی ہوگئے ۔
ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے شمال میں واقع شہر آفرین میں ایندھن سے بھرے ٹرک میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک جبکہ 35 سے ذائد افراد ذخمی ہوئے ہیں ۔
ایجنسی کے مطابق دھماکے سے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی جس نے ارد گرد کی املاک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ جس سے بھاری تعداد میں مالی نقصان بھی ہوا ہے ۔
ترجمان ترک فوج کے مطابق دھماکہ شام جنگجو وں کی جانب سے کیا گیا ہے ۔
گزشتہ برس ترک اور شامی اتحادی فوج نے جنگجووں کے خلاف فوجی آپریشن کرتے ہوئے علاقے کا کنٹرول سنبھالا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News