
ادلب میں شامی فورسز اور روسی طیاروں کی جانب سے جنگجووں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئےجس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے 9 افراد میں تین بچے بھی شامل ہیں جنھیں صوبے ادلب کی جنوبی پٹی پر واقع گاوں معر النعمان میں مارا گیا ۔
برطانوی مانیٹرنگ گروپگروپ کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات شدید زخموں کی وجہ سے ہوئی۔
آبسرورٹری کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں بھی شامی فوج اور روسی افواج کی جانب سے ادلب میں فضائی حملے کئے گئے تھے جس کے نتیجے میں 600 شہری جاں بحق جبکہ باغیوں کی جانب سے سے فائرنگ کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ شام میں 2011 سے شروع ہونے والی جنگ میں اب تک 370,000 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News