
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کی اجازت دے دی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلے کو عظیم فتح قرار دیا۔
امریکی سپریم کورٹ کے 9 رکنی بینچ نے ٹرمپ انتظامیہ کی اپیل پر سماعت کی، پانچ ججوں نے فیصلہ دیا کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے لیے مختص ڈھائی ارب ڈالر کی رقم میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر پر خرچ کی جا سکتی ہے۔
سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دیوار کی تعمیر پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ رد کرکے سرحدی دیوار کی تعمیر جاری رکھنے کی اجازت دی ہے، یہ سرحدی سیکورٹی اور قانون کی حکمرانی کی بڑی فتح ہے۔
سرحدی دیوار کی مخالف تنظیموں نے فیصلے کو کورٹ آف اپیل میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News