
ایران نے برطانوی آئل ٹینکر کو ضبط کرنے کی کوشش کا امریکی الزام مسترد کردیا ہے۔
برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں2 امریکی اعلیٰ عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے خلیج فارس اور خیلج عمان کے درمیان برطانوی بحریہ کے جہاز کو قبضہ کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکی فضائیہ کے جہاز نے واقعے کو باقاعدہ ریکارڈ بھی کیا۔
تاہم ایران نے اپنے شدید رد عمل میں امریکی الزام کو مستر کردیا۔
حکومتی ترجمان نے کہا کہ ایرانی جہاز اپنی بحری حدود میں گشت کر رہے تھے۔برطانوی آئل ٹینکرز نےحدود کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ بظاہر آئل ٹینکر گذر گیا ہے۔ جو کچھ کہا جا رہا ہے اور جو دعوے کئے جا رہے ہیں، ان کا مقصد تناؤ پیدا کرنا ہے اور ایسے دعوؤں کی کوئی وقعت نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News