
ایران اور برطانیہ کے درمیان آئل ٹینکرتنازع شدت اختیار کرنے لگا،برطانیہ کی جانب سےالزام لگایا ہے کہ جبرالٹر کی کارروائی کے جواب میں ایران نے بھی برطانوی جہاز قبضے میں لینے کی کوشش کی ۔تاہم رائل نیوی کی بروقت مداخلت کے بعد ایرانی بوٹس کو پسپا ہونا پڑا ہے۔
برطانوی وزیرخارجہ جیرمی ہنٹ کاکہناہے کہ حالیہ صورتحال پر سخت تشویش ہے، رائل نیوی پر فخر ہےجس نے کمال مہارت سے برطانوی ٹیکر کا دفاع کیا۔
دوسری جانب ایران نے برطانیہ کی جانب سے لگائے الزام کو سفید جھوٹ قرار دیا ہے ۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، سارے پروپیگنڈے کا مقصد تہران کو دباؤ میں لانا ہے جو کسی صورت ممکن نہیں ۔
اس سے قبل ایرانی صدر نے آئل ٹینکر تحویل میں لئیے جانے کے بعد کہا تھا کہ ایران بھی جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔ ڈونلڈٹرمپ نے ایران پر عائد پابندیاں مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News