
ایران یورینیم افزودگی کی شرح 5 فی صد تک بڑھانے کااعلان کرنے جارہا ہے۔
عرب میڈیا نے ایرانی ذرائع سے شائع کردہ اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ا یرانی حکومت یورینیم کی افزدوگی کی مقدار پانچ فی صد تک بڑھانے کا اعلان کرے گی۔
یہ مقدار 2015ء میں چھ عالمی طاقتوں اور ایران میں طے پائے جوہری معاہدے میں دی گئی حد سے زیادہ ہے۔ چار برس قبل ایران کو یورینیم افزدوگی کی مقدار 3 اعشاریہ 67 فی صد تک رکھنے کا پابند بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں میں طے پائے معاہدے کے تحت ایران کو بھاری پانی کا ذخیرہ محدود کرنے کا پابند بنایا گیا تھا مگر ایران بھاری پانی کا ذخیرہ بھی 5 فی صد سے بڑھا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News