Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ کشمیر میں ثالثی کردار ادا کرسکتے ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ

Now Reading:

مسئلہ کشمیر میں ثالثی کردار ادا کرسکتے ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ

وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ون آن ملاقات ہوئی ۔

اس موقع پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کو انتہائی خوشگوار دیکھ رہا ہوں،امید ہےملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ۔

امریکی صدرنےعمران خان سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش کردی،انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کاعلم ہے۔

ملاقات میں امریکی صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپرنریندرمودی سےبھی بات کروں گا کیونکہ کشمیرکامسئلہ حل ہوگاتوپورےخطےمیں خوشحالی ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے، پاکستان کی نیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چائیے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کیلئے امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے، دہشتگردی کے خلاف ہم نے مشترکہ جنگ لڑی ہےاور ہم پاکستان اورامریکا کے درمیان بہتر مفاہمت چاہتے ہیں۔

عمران خان نے امریکی صدر سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ 9/11کےبعدامریکااورپاکستان دہشتگردی کیخلاف پارٹنررہےاور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے70ہزارجانوں کی قربانی دی ہے ۔

ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی کےبرعکس اب امریکاکامددگار ہے اور پاکستان کے لوگ بہت مضبوط ہیں ،امریکاپاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میری اور عمران خان کی نئی قیادت آئی ہےاورعمران خان پاکستان کےانتہائی مقبول وزیراعظم ہیں ۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ دورۂ پاکستان کی دعوت دی جائے گی تو پاکستان ضرور جاؤں گا۔

ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملات پر پاکستان ہمارے ساتھ بہترین تعاون کر رہا ہے، افغانستان کےمعاملےپرپاکستان کےپاس وہ طاقت ہےجودیگرممالک کےپاس نہیں اور پاکستان افغانستان میں مستقبل میں لاکھوں جانیں بچانے کا سبب بنے گا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھاکہ افغانستان میں اپنی فوج کی تعدادکم کررہےہیں اور افغانستان سےفوجی انخلا کیلئے پاکستان کاتعاون بہت ضروری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان نےافغان جنگ میں صف اول ملک کاکرداراداکیا، پاکستان دیگر ممالک سے زیادہ افغانستان میں امن چاہتا ہےاور افغانستان میں امن پاکستان کیلئے بھی ضروری ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان سےزیادہ کسی نےقربانی نہیں دی۔

انھوں نے کہا کہ امید ہےکہ افغانستان میں طالبان امن کیلئےبات چیت کریں گے، پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہےاور ہم افغان امن معاہدےکےقریب پہنچ چکےہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، ہمارا کردار طالبان اور افغان حکومت کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔

ملاقت میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر