
سعودی حکومت نے خواتین کی خود مختاری کیلئے ایک اور تارریخی قدم اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پہلی بار مرتبہ خواتین کو مرد سرپرست کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
حکومت پاسپورٹ کی درخواست پرجنس کی تفریق کے بغیرہرشہری کو پاسپورٹ جاری کردے گی۔
پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے والےافراد کی عمر 21 برس مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ویژن 2030 کے تحت سعودی حکام خواتین کو زیادہ سے زیادہ حقوق دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور خواتین کو کسی پابندی کے بغیر بیرون ملک جانے کی اجازت دینا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
سعودی حکومت کے اس فیصلے کو ملک بھر میں سراہا جا رہا ہے۔
سعودی حکومت کی حالیہ اصلاحات سے خواتین کو زیادہ سے زیادہ خودمختاری اور نقل و حمل میں آزادی ملی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گذشتہ برس جون میں سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کو کار چلانے کی اجازت دی۔
خواتین کو سٹیڈیم میں جاکر مردوں کے ساتھ بیٹھ کر فٹ بال میچز دیکھنے کی اجازت دی۔
ان کی کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی اور خواتین کو ایسی نوکریاں کرنے کی اجازت دی جو صنفی امتیاز کی وجہ سے انہیں نہیں مل پاتی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News