
بھارت میں انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی ،ہندو نوجوان نے مسلمان رائیڈر سے آرڈر وصول کرنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں نامو سرکار نامی ٹوئٹر صارف نے ٹوئٹ کیا کہ میں نے گھر کھانا پہنچانے والی آن لائن کمپنی کو دیا گیا آرڈر اس وجہ سے منسوخ کردیا کیوں کہ ان کا ڈلیوری بوائے ہندو مذہب سے تعلق نہیں رکھتا تھا۔
جس کے جواب میں کمپنی نے انتہاپسند ہندو نوجوان کو جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’کھانے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا‘۔
یہ ہی نہیں، کمپنی نے دوسرا رائیڈربھیجنے اور پیسے دینے سے بھی انکار کردیا۔
ٹوئٹر صارفین کی جانب سےکمپنی کے موقف کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔
اب تک کمپنی کے ٹوئٹ کو تقریباً 70 ہزار سے زائد افراد نے لائک جبکہ 23 ہزار مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News