
فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے لئے دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں مسلمان سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔
ایسے میں برطانیہ سے سائیکلوں کے ساتھ عازم سفر ہونے والے حاجی امیدوار بھی چار ہزار میل کا فاصلہ طے کرنے کے بعد بالآخر مدینہ پہنچ گئے۔
مدینہ پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
ٹور دے حج کے نام سے 8 افراد پر مشتمل اس گروپ نے یہ سنگ میل صرف 60 دن میں عبور کیا۔
اس قافلے نے رواں برس 7 جون کو لندن سے اپنے کا سفر کا آغاز کیا تھا اور17 ممالک سے ہوتے ہوئے 4 ہزار میل کا فیصلہ طے کر کے مدینہ پہنچا۔
ٹور دے حج گروپ کے اس سفر کو عالمی سطح پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس سفر کا مقصد سعودی عرب پہنچ کر حج کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک میں غریب اور نادار افراد کی مدد کے لیے چندہ اکھٹا کرنا بھی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل پاکستان سے معروف پیس واکر خانزادہ کثرت رائے نے تین برس قبل حج کے لیے کراچی سے مکہ کا سفر پیدل طے کیا تھا۔ وہ دنیا میں قیام امن کا پیغام لے کر نکلے تھے۔
سعودی عرب پہنچنے پر انہیں غیر معمولی پذیرائی ملی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News