
انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں ہفتے کی صبح ایک کشتی میں آگ لگ گئی ۔ کشتی میں آتشزدگی کے نتیجے کم سے کم سات افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد لاپتہ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کے وقت کشتی پر کئی افراد سوار تھے۔ جاں بحق ہونے والے والے افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں ۔
انڈونیشیا کی پولیس کے مطابق کشتی میں آگ اس وقت لگی جب وہ جنوب مشرقی صوبے سولا ویسی سے جزیرہ سولا ویسی کی طرف نصف شب روانہ ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک کشتی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس نے کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ تیزی کےساتھ کشتی کے دوسرے حصوں میں پھیل گئی۔
پولیس کے مطا بق کشتی میں آتشزدگی ایندھن کی ٹینکی پھٹنے سے ہوئی۔ حادثے کے وقت کشتی پرسوار مسافروں کی اصل تعداد کا پتا نہیں چل سکا۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ چار افراد لا پتا ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔
کشتی میں سوار ایک مسافر نے بتایاکہ کشتی پر50 افراد سوار تھے جب کہ امدادی رضا کاروں کے مطابق کشتی پر 61 افراد سوار تھے۔
حادثے کے بعد دو بچوں سمیت 7 افراد کی لاشیں اسپتال پہنچادی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News