
دارالحکومت ویژن تیان میں چینی سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 سیاح ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاؤس میں 41 چینی سیاحوں کو دارالحکومت ویژین تیان سے شمالی سیاحتی قصبے لوآنگ پرابانگ لے جانے والی بس بریک فیل ہوجانے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 سیاح ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔
چینی سفارت خانہ نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام زخمی چینیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ دونوں لاو شہری معمولی زخمی ہوئے۔
لاو پولیس کے مطابق یہ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
واضح رہے کہ ہر سال لاکھوں چینی باشندے ویتنام، لاؤس اور دیگر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی سیاحت کو آتے ہیں تاہم ان علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے فقدان اور طبی سہولیات کے ناقص انتظامات کے باعث حادثات اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News