Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم امہ کشمیریوں کی مدد کیلئے آگے آئے،سید علی گیلانی کی اپیل

Now Reading:

مسلم امہ کشمیریوں کی مدد کیلئے آگے آئے،سید علی گیلانی کی اپیل
ali gilani

بھارتی قید میں موجود حریت رہنما سید علی گیلانی نے ایک بار پھر مسلم امہ کو کشمیریوں کی فوری مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کے نام اپنے خط میں سید علی گیلانی نے اپنے علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے اور احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک لوگ وادی کے سفیر بنیں، اور بھرپور احتجاج کریں۔ وقت آ گیا ہے بھارت نواز کشمیری بھی ہمارا ساتھ دیں، بھارت کشمیری عوام نہیں، کشمیر کی سرزمین چاہتا ہے۔

نظر بند بزرگ حریت رہنما کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام بہادری سے بھارتی مظالم کے خلاف کھڑے ہیں، علی گیلانی نے کہا کہ کشمیر میں مواصلاتی نظام بند ہے، ہزاروں نوجوان گرفتار ہیں، بھارتی فوج مارنے کیلئے تیار ہے اور کشمیری احتجاج کیلئے تیار ہیں۔
علی گیلانی نے اپیل کی کہ مقبوضہ کشمیر سے باہر لوگ کشمیر کے سفیر بنیں احتجاج کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیر نہیں بلکہ کشمیر کی سرزمین چاہتا ہے۔

Advertisement

حریت رہنما نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنا جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے، بھارت کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، تاریخ کی کتاب کا ہر خالی صفحہ چیخ چیخ کر بتائے گا کہ کشمیر میں کتنے مظالم ڈھائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش کے باوجود مسئلہ سلامتی کونسل میں اٹھا ہے، بھارت اپنی فوج بھی لے آئےکشمیر ی اپنے حق کیلئےکوشاں رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر