
افغان طالبان نےاپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے نویں دور کا آج پانچواں روز ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکا نے ان کے 98 فیصد مطالبات مان لیے گئے ہیں۔
طالبان اور امریکا کے درمیان مکمل فائر بندی ہو گی۔
جبکہ امریکی اور نیٹو افواج افغانستان میں اپنے آپریشنز روک دیں گے۔
معاہدے کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے اور اس اعلان کے بعد افغان انٹرا ڈائیلاگ شروع ہوں گے۔
افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان کا نام ’’اسلامی امارات افغانستان‘‘ رکھنا چاہتے تھے جس پر امریکا بھی آمادہ ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News