
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا کردار آنے والے سالوں میں بہت اہم ہو گا، نریندرمودی ہمارے دورہ امریکا سے گھبرا گیا تھا، آج دنیا بھرمیں بھارت کے خلاف مظاہرے ہوں گے۔
زلفی بخاری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بحیثیت پاکستانی یوم سیاہ منایا جائے گا، برطانیہ میں مقیم کمیونٹی بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے پہنچے، مظاہرے میں کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں ہونا چاہیے۔
Everyone come out as one voice for #Kashmir. Your party, colour or race doesn’t matter tomorrow, What matters is that you care for the people of Kashmir as a human being!
Venue : Indian High Commission London at 1:00pm #15AugustBlackDay pic.twitter.com/WeJSJCDMXT
Advertisement— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) August 14, 2019
معاون خصوصی زلفی بخاری نے تمام پاکستانی اور کشمیری نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کریں اور مظاہرین کی مہمان نوازی کریں ، مظاہرے میں انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے بھارتی شہری اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی شریک ہونگے۔
انھوں نے کہا کہ یوم سیاہ کے دن صرف کشمیر کےجھنڈے اور مودی کےخلاف بینرز نظر آئیں گے،آج کا دن صرف کشمیر کے لیے ہے، اس میں کوئی سیاسی پارٹی نہیں ، آج یوم سیاہ میں سب لوگ شرکت کریں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیری آج 15 اگست ،بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ کے طورپر منارہے ہیں۔
آج 15 اگست کوپاکستان کا قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا،پاکستان اور آزادکشمیر میں گھروں کی چھتوں پر اور گاڑیوں پر سیاہ جھنڈے لگائے جائیں گے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالیں گے جن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے اقدام کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News