
پاکستان کی سفارتی کوششوں کے ثمرات عالمی میڈیا پر نظر آنے لگے۔عالمی میڈیا کی جانب سے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو کشمیر کے معاملے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار بلوم برگ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق مودی سرکار کے اقدامات کو بڑی غلطی قراردے دیا ہے۔
اخبار نے لکھا کہ بھارتی حکومت نے اپنے پاؤں پربڑی کلہاڑی ماردی ہے۔گزرتےوقت کےساتھ کشمیر پر کریک ڈاؤن مزید بڑھ رہاہے۔مودی حکومت نے ہزاروں کشمیریوں کو قید کرلیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں فوجی قبضہ ہے۔سربیا کی تاریخ دہرائی جارہی ہے۔ انتہاپسندمودی اب بھارت کا چہرہ بن چکے ہیں۔
دوسری جانب سی این این نے بھی بھارت کو آئینہ دکھا تے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام پیلٹ گنز اور پابندیوں کا مقابلہ کررہی ہے۔جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ اور مواصلات کی بندش اور نقل و حرکت پر پابندی نے کشمیریوں کو خطرے میں ڈال دیاہے۔سی این این نے مزید لکھا بھارت فوج نے دو ہزار سے زائد نہتے کشمیریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔وادی سے آنے والی خبریں اچھی نہیں ہیں ۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو5 اگست کوحکمران انتہا پسندجماعت بے جے پی نےآرٹیکل 370 راجیہ سبھا میں پیش کرنےسےپہلے ہی یک طرفہ فیصلے کے تحت صدارتی حکم نامہ جاری کرکےختم کردیا۔
بھارت نےکشمیریوں کے خصوصی حقوق سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370کو ختم کرکے مقبوضہ جموں وکشمیراور لداخ کودولخت کرکے بھارتی یونین میں شامل کرلیا۔
بھارت کے اس اقدام کی عالمی سطح پرمذمت کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News